پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کی گئی ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پانچ سال کی گئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی اچانک نہیں ہوئی، اس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا، آرمی چیف مدت ملازمت 4 سال ہوتی تھی جو ضیاء الحق کے دور میں 3 سال کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرسٹر گوہر کو موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس پر بات کرسکیں، مگر ان کے ساتھیوں نے بہت شور مچایا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی 5 سال کی گئی ہے ، یہ کسی فرد واحد کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایکسٹینشن ہے، اسے عہدے سے منسلک کیا گیا ہے یعنی جو بھی عہدے پر ہوگا اس کی مدت پانچ سال ہوگی، بے یقینی کا ایک عنصر تھا جو ختم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں 34 ججوں کی تعداد حتمی نہیں، بل کہ یہ زیادہ سے زیادہ تعداد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے