پاکستان اورنیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں کل مدمقابل

نیپئیر:پاکستان اورنیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں کل نیپئیرمیں آمنے سامنے ہوں گے۔

نیپئیرمیں مسلسل بارش کے باعث قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا۔

کھلاڑیوں نے ٹین پن باوٴلنگ کھیل کرانجوائے کیا۔

پہلے ون ڈے میں ناقص بیٹنگ کے باعث گرین شرٹس کوکیویزکے ہاتھوں ستررنزسے شکست ہوئی۔

دونوں ٹیمیں نیپئیرمیں ڈے میچ میں پھرمدمقابل ہوں گی۔

دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں پاوٴں کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے فاسٹ باوٴلرمحمد عامر دوسرے ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں گے۔

سابق کپتان شعیب ملک کا میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔

نیپئیرمیں مسلسل بارش کے باعث قومی ٹیم ٹریننگ نہ کرسکی، پریکٹس سیشن منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے ٹین پن باوٴلنگ کھیل کراپنی توانائیاں بحال کیں۔

جمعرات کونیپئیرمیں میچ کے دوران تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے