این اے122 میں انتخاب کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کیلیے تحریک انصاف کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کے لئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی جانب سے انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو کسی بھی حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کا اختیار حاصل نہیں، اس لئے علیم خان الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں۔

درخواست گذار علیم خان کی جانب سے غلط بیان حلفی جمع کرائے گئے، الیکشن کمیشن درخواست گذار کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے علیم خان کو دفعہ 19 کے تحت ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دے دی ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے این اے 122ضمنی انتخاب کا نتیجہ کالعدم کرنے کی استدعا کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے