بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے،ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے۔

پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ بھارتی میزائل ائیربیسز پر گرے لیکن نقصان نہیں ہوا، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا، پاکستان ائیرفورس کے پاس وہ تمام الیکٹرونک شواہد موجود ہیں جو بتاتے ہیں کہ یہ میزائل کہاں سےداغے گئے، بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جو میزائل اور ڈرون افغانستان پر داغے گئے وہ بھارت نے اپنےہی پنجاب میں میزائل گرانے کے بعد لانچ کیے، اس سے معلوم ہوتا ہے وسیع پلان ہے تاکہ خطے میں تیزی کے ساتھ عدم توازن پیدا کیا جائے، اسے جنگ کی طرف دھکیلا جائے۔

اپنے عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ مسلح افواج پوری طرح متحرک ہیں، بھارت کی بڑھتی جارحیت، اس کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا جا رہا ہے، یہ حملے قطعاً پاکستان کی بہادر عوام کے حوصلوں پست نہیں کرسکتے، پاک فوج ہمہ وقت وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے، اپنے عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہاری فرسٹریشن کو ہم جلد ہی مزید کمپاؤنڈ کریں گے۔ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں۔

پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند

بھارت کی جانب سے پاکستان کی ائیربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جس میں 5 میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں اور ایک آدم پور میں ہی گرا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے