بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔

برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے