چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرہر نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آفر دی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ عمران خان سے پوچھیں گے، پارٹی سے پوچھیں گے پھر بات کرینگے۔

ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیجانے والی شخصیت بن گئے

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، ان کے بچے سامنے آئے، بانی پی ٹی آئی کے بچے حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں، بچوں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی صورت ڈیل نہیں ہوگی، کس چیز کی ڈیل ہوگی، عمران خان ناجائز اور ناحق جیل میں ہیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں البتہ سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے