شاہ رخ خان کے کروڑوں مداحوں میں پہلا نمبر میرا ہے: آسین

بالی ووڈایکٹریس آسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے لاکھوں ،کروڑوں پرستاروں میں میرا نمبر پہلا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔

آسین نے کہا کے میرے شوہر راہول شرما بھی ان کے پرستار ہیں۔میں نے فلم”گجنی“ سے بالی ووڈ میں اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا۔ اس وقت نہیں سوچا تھا کہ اتنی کامیابیاں ملیں گی تاہم آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھامیں کم لیکن میعاری کام کی عادی ہوں۔میں بالی وڈ کے اے لسٹ فنکاروں عامر خان،سلمان خان،اکشے کمار،اجے دیوگن کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔میں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

میں نے کیرئیر کا آغاز وہیں سے کیا تھا اس کے بعد میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔میرا خیال ہے کہ میں بہت اچھا وقت گزار رہی ہوں اسی وجہ سے میں نے شادی کا نہیں سوچا ۔میری توجہ صرف پرفارمنس کی طرف ہوتی ہے۔

میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ میری زیادہ تر فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ایسی فلمیں کرو گی جس میں پرفارمنس کا مارجن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں 100 کروڑ کلب کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں کیونکہ میری ساری توجہ صرف اور صرف پرفارمنس پر ہوتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے