اولاد کے خواہشمند شوہر نے بیوی کو حکیم کی دوا کھلا دی، خاتون چل بسی

فیصل آباد: اولاد کے خواہشمند شوہر نے بیوی کو حکیم کی دوا کھلا دی جس سے خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چک جھمرہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں نوشیر نامی شوہر اپنی بیوی ثنا نور کیلئے حکیم کا نسخہ لے کر آیا۔

پولیس نے بتایا کہ جوڑے کے ہاں اولاد نہیں تھی اور وہ اولاد کے خواہشمند تھے، شوہر نے اولاد کی خواہش کی خاطر حکیم سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا اور حکیم سے ایک نسخہ لے کر آیا جسے اس نے اپنی بیوی کو کھلا دیا۔

حکیم کی دوا کھانے کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی اور اسے گردے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے شوہر اور حکیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے