ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کام کرگیا، ملک بھر میں اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر کے ائرپورٹس پر سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کے بلیو ایریا میں واقع دفتر میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔پی آئی اے ملازمین اپنی نشستوں پر موجود ہیں اورٹکٹوں کی بکنگ جاری ہے۔

کراچی ایئر پورٹ پر ہڑتالی مظاہرین متحرک ہونے لگے ، پی آئی اے کا انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ، اسٹور اور فلائٹ کچن بند ہے۔
ذرائع جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہہمارے آپشن موجود ہیں۔لااہو ایئر پورٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔

کوئٹہ میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کےخلاف ائرلائن ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔ پی آئی اے کے ریزرویشن کاونٹرز ، کارگو اور کوریئرسروس بند ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے