ریاض: سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ آپریشنل کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے بتایا کہ سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘ ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘ (THAAD) کی پہلی بیٹری نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی نظام ‘تھاڈ’ کے فعال ہونے پر جنرل ایرک کوریلا نے سعودی فوجی حکام اور دیگر نمائندگان کو مبارک باد دی۔
تھاڈ دفاعی نظام کیا ہے ؟
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپور ٹ کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کو گرانےکی صلاحیت رکھنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام کی رینج 200 کلومیٹر ہے اور یہ 150 کلو میٹر کی بلندی تک کام کرتا ہے۔