وزیراعظم آزادکشمیر کا نکیال واقعہ پر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

کوٹلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے نکیال واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزراء کی آزاد کشمیر میں مداخلت کے خلاف کل آزادکشمیر بھرمیں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم میں پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے کے بعد بازاراوردکانیں آج بند ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید 11ن لیگی کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے۔شہرمیں دفعہ 144نافذ ہے دوسری طرف پیپلزپارٹی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاہے۔

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ن لیگ کے 11 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے،گذشتہ روزبھی 15لیگی کارکنوں کوگرفتارکیاگیا تھا۔

تمام زیرحراست افرادکو کوٹلی منتقل کردیاگیاہے۔شہر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ۔پولیس اورفوج کے دستے شہر میں تعینات ہیں اورامن وامن کی صورتحال قابو میں ہے۔

پولیس نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے کارکن کے قتل اور پتھراؤ کا مقدمہ 70افرادکے خلاف درج کرلیاتھا۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے بیٹے فاروق سکندر کا نام بھی شامل ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے