اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی کی منظوری دیدی

اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی پارلیمنٹ میں ہتھیاروں کی پابندی کے قانون کے حق میں 178 اور مخالفت میں 169 ووٹ پڑے۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اسرائیل کو دفاعی ساز و سامان، مصنوعات، ٹیکنالوجی کی تمام برآمدات اور درآمد پر پابندی ہوگی۔

پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور اسرائیل کے خلاف مشترکہ پابندیاں عائد کریں۔

یہ فیصلہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی ردِعمل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے