امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ائیرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افرادہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ گرنے والا طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔

لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، دور دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

حادثے کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ نے تمام آنےاور جانے والی پروازیں معطل کردیں۔ ادھر امریکی حکام نے ائیرپورٹ سے 5 میل دور عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کا حکم دیدیا۔

حادثے کے مقام پر آگ بجھانے اور ریسکیو کا کام جاری ہے ۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات شروع کردیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے