پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں :راناثنااللہ

زیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں ، صرف چند لوگ شام گئے ، داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا منظم وجود ، کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے ،داعش کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق حکومت کے سامنے شواہد نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے صرف چند لوگ شام گئے ہیںجبکہکئی افراد کو پیشگی کارروائی کر کےشام جانے سے روکاگیا،یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں نہ پھیلیں۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب میں قانون نافذ کرنےوالےادارےبہترین انداز میں کام کررہے ہیں،کچے کے علاقوں میں بھی قانون نافذ کرنےو الے ادارے کارروائی کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب سے کہہ دیا بیلنس کی کارروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے