بلاول نے زرداری سےپیپلز پارٹی پرمکمل اختیارحاصل کرلیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنی ٹیم بنا کر پارٹی اُمور چلانے کا مکمل اِختیار دے دیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں پارٹی اُمور پر طویل مشاورت ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ دورہ امریکا کے دوران اپنے والد آصف زرداری سے پارٹی امور پر مشاورت کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو پارٹی کی تمام صوبائی تنظیمیں تبدیل کرنے کا اختیار دے دیا۔

بلاول بھٹو وطن واپس آنے پر صوبائی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات ملنے کے باوجود بلاول جلدبازی میں فیصلے نہیں کریں گے، بلکہ سینئر قائدین سے مشاورت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی چاروں صوبائی ایگزیکٹوز کونسلز ، ڈویزنل اور ضلعی سطح کے اجلاس بلائے جائیں گے، بلاول بھٹو اس ماہ کے آخر میں جنوبی پنجاب کا دورہ بھی کریں گے۔وہ صوبائی اور ضلعی تنظیمیں تبدیل کرنے سے قبل متبادل قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے