دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جس کے بعد پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا سفر ختم ہوگیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس شکست کے ساتھ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ کراچی کنگز نے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیموں نے اپنے اپنے میچز مکمل کر لیے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوائن سمتھ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 13 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ڈیوائن سمتھ نے 11 اور شرجیل خان نے پانچ رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ضیا الحق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے اظہر علی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں چار رنز بنائے۔
ایک موقع پر صرف چھ رنز کے مجموعی سکور پر لاہور قلندرز کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔
ابتدائی نقصان کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے شعیب مقصود اور عمر اکمل نے ذمہ درانہ بیٹگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے۔
لاہور قلندر کی جانب سے عمر اکمل نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز اور شیعب مقصود نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں اظہر علی نے ایک، کیمرون ڈیلپورٹ نے ایک، محمد رضوان صفر اور شیعب مقصود نے 57 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد عرفان نے تین اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کو پلے آف مرحلے میں جانے کے لیے یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہو گا۔
اگر لاہور قلندرز کی ٹیم یہ میچ ہار گئی تو اس صورت میں کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیل آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔
بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ پشاور زلمی نے کراچی کنگز میں پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔