ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان آج کل اپنی نئی فلم ”فین”کی تشہیر میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں وہ اپنے کالج ہنس راج جا پہنچے جہاں انہوں نے فلم ”فین” کے پہلے گانے ”جبرا فین” پر پرفارم کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
اس گانے کی بڑی دھوم مچ گئی ہے ، انٹرنیٹ پر اس کو سننے والوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اس موقع پر کالج میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو کنگ خان کی اس شاندار پرفارمنس پر خوب جھومتے ناچتے دکھائی دئیے اور شاہ رخ خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔