پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گیں جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور کپتان مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ پلے آف کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پورے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے تیسرے میچ میں پشاورزلمی کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا