صوبائی حکومت کا جامعہ کراچی واقعہ پر ایکشن، انکوائری کمیٹی قائم

کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان گزشتہ روز پیش آنے والے تصادم کے واقعے پر سندھ حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی، حقائق کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کرے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی کے کنوینر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین مہدی ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں دیگر جامعات کے سینئر تعلیمی و انتظامی ماہرین بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعات میں تشدد، بدامنی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں امن و امان اور تعلیمی ماحول کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، جبکہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جامعات میں طلبہ کے لیے پرامن اور محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی کے شعبہ سندھی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 7 طلبہ زخمی ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے