قتل کیس میں انمول پنکی کے گرد گھیرا مزید تنگ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کراچی نے قتل بالسبب کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کر دی۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو کو طلب کر لیا جبکہ پراسیکیوشن نے شواہد جمع کرنے تک سماعت ملتوی کرنے کی سفارش کی۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ بغدادی تھانے میں درج ہے۔

پولیس نے حتمی چالان میں قتل کی دفعات خارج کر کے قتل بالسبب کی دفعات شامل کی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے