لاس اینجلس- بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا اپنے امریکی دوست جینی گڈ اینف سےآج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اپنے قریبی دوست جینی گڈ اینف سے آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں .
شادی کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوں گے اور تقریب کا انعقاد امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی تصویریں نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی آمدنی فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی:۔