بشریٰ انصاری کا بھانجے شیراز کے حادثے پر اہم انکشاف

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہےکہ ایڈونچرز کے شوقین افراد کو خطرات سے محتاط ہونا چاہیے کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘میں کئی عرصے سے دیکھ رہی ہوں جو لوگ ایڈونچرز کے شوقین ہیں ان لوگوں نے پیراگلائیڈنگ ، بنجی جمپنگ اور کوہ پیمائی جیسے خطرات کو کھیل بنایا ہوا ہے، اس دوران کئی بار حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے’۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرا اپنا 40 سالہ بھانجا شیراز جس طرح گرا اس کے بعد ساری زندگی ہماری فیملی اس صدمے سے باہر نہیں آسکی، اس کی والدہ بھی اسی صدمے میں چلی گئیں، شیراز کو بھی ایسے ہی خطرات کا سامنا کرنا پسند تھا۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ موت بے شک اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ اپنے مقررہ وقت پر بستر پر بھی آسکتی ہے لیکن اس طرح خود کو مشکل پوزیشنز میں ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے ، آپ کی جان قیمتی ہے لہٰذا زیادہ خطرات نہ مول لیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے