دیسی گرل پریانکا چوپڑا بھی اکیڈمی ایوارڈز تقریب میں شامل

لاس اینجلس……..آسکرز کی تقریب ہوئی تو بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی دیسی گرل پریانکا چوپڑا بھی وہاں موجود تھیں۔ وہ ریڈ کاپٹ پر آئیں اور خوب جلوے بکھیرے ۔

دیسی گرل پریانکا چوپڑا اکیڈمی ایوارڈز2016ء کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈولبی تھیٹرز پہنچیں۔ریڈ کارپٹ پر آئیں تو اپنے فینز کے لیے خصوصی پوز بھی دیے۔

ریڈ کارپٹ پر غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آسکرز میں شرکت کرنے والی وہ واحد بھارتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا آسکر کی تقریب میں حصہ لینے کے لیے کینیڈا سے لاس اینجلس پہنچیں۔ انہوں نے ڈولبی تھیٹر میں اکیڈمی ایوارڈز تقریب کی میزبانی کی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے