انڈونیشیا میں 7.8 کا زلزلہ ،انڈونیشیا اور اسٹریلیامیں سونامی کی وارننگ جاری

امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس ایس جی) کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر 7.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

فوری طوری پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 49 منٹ (12:49 GMT) پر آیا۔

یو ایس ایس جی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب میں 808 کلومیٹر دور پاڈانگ شہر میں تھا اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

انڈونیشیا میں حکام نے مغربی سماٹرا، شمالی سماٹرا اور آچے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

آسٹریلیا نے بھی پرتھ سمیت کوکوس جزیرے اور کرسمس جزیرے میں سونامی کی انتباہ جاری کیا ہے۔

آسٹریلیا کے بیورو آگ میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ جزائر سے لوگوں کے انخلا کی ضرورت نہیں ہے تاہم اس نے لوگوں ’پانی سے دور رہنے‘ کی ہدایت کی ہے کیونکہ خطرناک لہروں کا خطرہ ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاڈانگ میں چند سیکنڈز تک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا اورلوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس موقع پر ٹریفک رک گئی اور گلیوں اور سڑکوں پر خوف چھا گیا۔

خیال رہے کہ سنہ 2004 میں شدید ترین سونامی سے دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس آفت کے بعد سونامی کو مانیٹر کرنے کے لیے موثر نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ اب خطے میں سمندر میں زلزلوں کے بعد اکثر اوقات سونامی کی وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے