ایم کیو ایم میں 400 سے زائد ” را” کے ایجنٹ موجود هیں.

ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ’’را‘‘ کی ایما پر ہاتھ ہلکا رکھا۔

ایم کیو ایم کا ہر کارکن ’’را‘‘ کا ایجنٹ نہیں‘ کچھ کارکن ہیں جن کی وجہ سے سب کو لپیٹا جا رہا ہے۔ایم کیو ایم میں 400 ’’را‘‘ کے ایجنٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ
میرا کسی جے آئی ٹی میں نام شامل ہے نہ کبھی ڈاکٹر عاصم کو فون کیا۔ اگر کسی مقدمے میں میرا نام شامل ہے تو قانونی تقاضے پورے کروں گا۔ سانحہ بلدیہ ٹائون سے حماد صدیقی کا کوئی واسطہ نہیں۔ ملک سے باہر جانے کے بعد حماد صدیقی کو کچرے کا ڈبہ بنا دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہوتا تو میرے خلاف وارنٹ کیوں جاری ہوتے۔ ڈاکٹر عاصم سے ملاقاتیں ہوئیں‘ لیکن بات نہیں ہوئی، لے پالک بیٹے پر بھی الزامات غلط ہیں۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو لوگوں کو دھوکہ دینے کے بجائے اب سچ بولنا چاہیے ،بلدیہ حادثے میں سگا بھائی بھی شامل ہو تو اسے بھی سزا ملنی چاہیے ، انیس قائم خانی اگر ملوث ہوں تو پہلے مجھے پھانسی دی جائے۔ ہر فرعون، نمرود اور یزید کو جانا پڑا ہے، کوئی دنیا میں نہیں رہا۔میرے پاکستان واپس آنے کا مقصد ٹیک اوور کرنا نہیں بلکہ عوام کو دعوت دیناہے،برائی روک نہیں سکتا تو چھوڑ تو سکتا ہوں۔ کوئی کونسلر شپ نہیں چھوڑتا میں نے سینیٹر شپ پر لات مار دی. مصطفی کمال نے کہا متحدہ کے بارے میں پاکستانیوں کو سب پتہ ہے۔ میرا پاکستان واپس آنے کا مقصد ٹیک اوور نہیں کرناہے بلکہ عوام کو دعوت دیناہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ وہ برائی کو روک نہیں سکتے لیکن برائی چھوڑ تو سکتے تھے اسلئے انہوں نے یہاں سے جانے کافیصلہ کیا ‘ واپس نہیں آنا چاہتا تھا مگر سلسلہ رک نہیں رہا تھا۔ میرا پیغام ہے کہ ضمیر کی آواز سنیں، کسی انسان کو خدا نہ مانیں، تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی نہیں دے سکتا، ہو سکتا ہے کہ قائد ایم کیو ایم مجھے مارنے یا روکنے کیلئے بول ر ہے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد تقریروں میں اپنے لوگوں سے جھوٹ بولتے ہیں، ہم نے سوچا اور پاکستان آ گئے، کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی ۔ گلی گلی خون بہانے کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے، میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں ۔برے لوگوں سے نفرت نہیں انکے اعمال کو برا کہتے ہیں، بلدیہ حادثہ میں سگا بھائی بھی ملوث ہو تو اسے بھی سزا دی جائے۔ بلدیہ سانحہ میں انیس قائم خانی اور عماد صدیقی کا کوئی تعلق نہیں مجھے نہیں معلوم بلدیہ سانحہ میں کون ملوث ہے، میں انیس قائم خانی اور عماد صدیقی کی وکالت کر رہا ہوں، بلدیہ سانحہ سے متعلق سکیورٹی اداروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ الزام لگانے والا بلدیہ فیکٹری کا مالک ملک سے فرار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے