پشتو اور سندھی کا عالمی زبانوں میں کمپیوٹر سےترجمہ ممکن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر تو آپ سندھی یا پشتو زبان کو کسی اور زبان میں ترجمہ کرنا چاہے تو اب زیادہ مشکل کی ضرورت نہیں گوگل کا رخ کریں۔ جی ہاں گوگل ٹرانسلیشن میں مزید 13 زبانوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان میں پشتو، سندھی، کرگیز، فریسین (ڈنمارک، جرمنی اور نیدرلینڈ)، ہوائین، کردش، ساموان، اسکاٹ گائی لیک، سوہنا، امھارک، کورسیشن اور ژہوسا شامل ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اب اس کی ٹرانسلیشن ایپ یا ڈیسک ٹاپ سائٹ پر اب 103 زبانیں دستیاب ہیں جو آن لائن استعمال ہونے والی 99 فیصد زبانوں کو کور کرتی ہیں۔ گوگل کا کہنا تھا کہ کسی زبان کا اضافہ کرنے کے لیے آن لائن اس کے ترجمے کو تلاش کیا جاتا ہے پھر گوگل ان تحریروں کو اسکین اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے اس کے پیٹرن کی شناخت کا کام کرتا ہے۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کے باوجود اس ایپ یا سروس کو انسانوں کی ضرورت ہوتی ہے جو رضاکارانہ طور پر ترجمے کے حوالے سے تجاویز اور اصطلاحات سے آگاہ کرتے ہیں جس کی تصدیق دیگر افراد سے کی جاتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ نئی زبانوں کا اضافہ 120 ملین افراد کے لیے فائدہ مند ہوگا جو ایشیاءسے لے کر افریقہ، یورپ اور جزیرہ ہوائی میں رہتے ہیں۔ گوگل نے سندھی اور پشتو سمیت تمام نئی زبانوں کے بولنے والوں سے درخواست کی ہے کہ ترجمے کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور تعاون کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے