امریکا،انڈیا:جیش،داعش، القاعدہ اورلشکر طیبہ کا مخالف،پاکستان کاحامی

امریکہ اوربھارت نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف لڑائی میں قریبی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے ہمراہ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں امریکہ نے مسئلہ کشمیر کے پر امن تصفیے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے خطے کی ’تمام پارٹیاںبرداشت کا مظاہرہ کریں۔

تاہم امریکہ کی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس اوربھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکھر کے درمیان ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند گروہوں سے نمٹنے کیلئے بھارت کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی رائس جے شنکھر ملاقات میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت دوسرے گروہوں کیخلاف امریکہ اور انڈیا کے تعاون پر غور کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں ہونے والی ایٹمی سیکیوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، کانفرنس میں پاکستان اور انڈیا کے وزرائے اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

واشنگٹن میں سفارتی مبصرین کے مطابق امریکہ نے دو علیحدہ بیانات کے ذریعے پاکستان اور انڈیا کو پیغام دیا کہ وہ دونوں کے ساتھ ہی تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔بیانات سے معلوم ہوتا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مختلف مسائل پر اپنی پالیسی کے رہنما اصولوں کے مطابق ہی ردعمل دکھائیگا۔

[pullquote]پاکستان القاعدہ ،طالبان اور داعش کا بیک وقت مقابلہ کررہا ہے،امریکا
[/pullquote]

واشنگٹن………..امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اورایک ہی وقت میں القاعدہ،تحریک طالبان پاکستان اور داعش کامقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔

حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی افواج کے لئے بڑا خطرہ ہے ،اسکے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل لائیڈ جے آسٹن نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے ساتھ کانگریس کی ایک سماعت کے دوران بریفنگ دی ۔

جنرل آسٹن نے کہاکہ پاکستانی فوج افغان بارڈر پر قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اورایک ہی وقت میں القاعدہ،تحریک طالبان پاکستان اور داعش کامقابلہ کرنے میں مصروف ہے

جنرل آسٹن نے حقانی نیٹ ورک کو افغانستان میں امریکی افواج کے لئے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ افغانستان میں مصالحاتی عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتاہے۔

[pullquote]کیر ی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ ، میزائل تجربات پر تشویش
[/pullquote]

واشنگٹن ……….امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلیون کرکے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب کو تہران کو اس کے وعدوں کی یاد دہانی کرائی۔انہوںنے کہاکہ تہران ایسا کام نہ کرے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہو۔

جان کربی نے کہاکہ جان کیری نے نہ صرف ایران کو امریکی تشویش سے آگاہ کیا بلکہ خبردار کیا کہ میزائل تجربات سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے جس سے تہران پر ایک مرتبہ پھر عالمی پابندیاں لگ سکتی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے