بیجنگ………. چین میں گذشتہ ماہ شاہ خرچی کرنے والے 3180 ملازمین کو مختلف سزائیں دی گئیں جبکہ سزائیں پانے والوں میں صوبائی اور وزارتی سطح کے افسران بھی شامل ہیں ۔
بدھ کو عالمی ذرائع ابلاغ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے حوالہ سے بتایاکہ مختلف افسران کو سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال ،تحائف دینے اور وصول کرنے ، شادیوں اور تدفین کے غیر ضروری اخراجات ، سرکاری نظم ونسق اور دیگر خلاف ورزیوں پر سزائیں دی گئی ہیں ۔
کمیونسٹ پارٹی کے انسداد رشوت ستانی شعبے کا کہنا ہے کہ چین میں بدعنوانیوں کے الزام اور سرکاری قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر2015 میں 49508 سرکاری ملازمین کو مختلف سزائیں دی گئیں ۔