مصطفیٰ کمال کی پاک سر زمین

[pullquote]کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی [/pullquote]

مصطفیٰ کمال… پاک سرزمین پارٹی…..

جھنڈا…منشور… پروگرام؟

"کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی”

میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ بھائی کرنا کیا چاہتے ہیں؟

نہ انہوں نے اپنا جھنڈا بنانا ہے…
نہ کسی کی مخالفت کرنی ہے…
نہ کسی کو برا کہنا ہے….
نہ اپنی پارٹی کی تشہیر کرنی ہے….
نہ تنظیم کرنی ہے… نہ convincing کرنی ہے….
نہ وال چاکنگ کرنی ہے….
نہ کسی پارٹی کے بندوں کو توڑنا ہے ….
اگر خود بخود لوگ آجائیں تو ٹھیک ہے….
پھر پارلیمانی طرز جمہوریت بھی انہیں پسند نہیں….
صدارتی طرز پسند ہے….
اس کے لئے تو آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہے…
یہ ایک نوزائیدہ پارٹی سے کیونکر ممکن ہوگا….

[pullquote]”کیا صرف دعاؤں سے بچے پیدا ہوتے ہیں؟”[/pullquote]

مجھے نہیں معلوم کہ مصطفیٰ کمال کیا کمال کرنے آئے ہیں…
ان کی نیت چاہے جتنی بھی صاف ہو….
دل میں چاہے حقیقی حب الوطنی ہو….
مگر سیاست میں خلوص کے علاوہ بھی کچھ چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے…
وہ سب چیزیں کہاں سے آئیں گی…
ان کو متعارف کرانے والوں نے شاید یہ سب نہیں سوچا…
ان کا ہوم ورک پورا نہیں….
سیاسی پارٹی تو بڑی چیز ہے…
لوگ ایک پان کا کھوکھا بھی کھولتے ہیں تو اس کے لئے پہلے نام تجویز کرتے ہیں…
اسے کس طرح چلانا ہے …
اس میں کیا کیا رکھنا ہے…
سب طے کیا جاتا ہے…
مگر یہاں تو بات ہی الگ ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے