نئی دہلی……ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار پر فارمنس کا سلسلہ جا ری اور اس نےبنگلہ دشی کو شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹ لی ہے،پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کی ٹیم کو9وکٹ سے ہرادیا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی مردوں کی ٹیم پرفارمنس جتنی خراب ہے، پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اتنی ہی شان دار ہے۔ بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 113 رنز بنائے اورپاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کومیچ میں فتح کےلئے 114رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میںہدف حاصل کر لیا، سدرہ امین نے نصف سنچری بنائی وہ53رنز بنا کر اور بسمہ معروف 43 رنزبنا کر نا قابل شکست رہیں ۔سدرہ امین کو53رنز کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستانی ٹیم نے اس سے پہلے بھارت کو بھی ہرایا تھا،، جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی تھی، پاکستانی ٹیم گروپ کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔