پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے، حسن روحانی

اسلام آباد……ایران کے صدر حسن روحانی نےکہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی جبکہ ایران کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کہتےہیں کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور عوامی سطح پررابطے بڑھانے کےلئےدو نئے سرحدی راستے کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم نے کابینہ ارکان کےہمراہ چکلالہ میں نور خان ائیر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایرانی صدرکو21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پرائم منسٹر ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم نے گرمجوشی سےخیرمقدم کیا،ایرانی صدر کوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

ایرانی صدر روحانی نےوزیراعظم نوازشریف سے پہلےون آن ون ملاقات کی، بعد میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان معاشی،تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ان کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے گئے جس میں تجارت بڑھانے کا5 سالہ معاہدہ بھی شامل ہے۔

مشترکا نیوزکانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے ایرانی صدر کو جشن نوروز اور ایرانی صدر نےانہیں یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔ایرانی صدر کا کہناتھاکہ مسلم دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکا کوششیں کرنا ہوں گی، خطے کے تنازعات کاسیاسی حل تلاش کیاجائے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور سرحدیں محفوظ بنانے سےدونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے