وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے جامعہ حفصہ ؓ کا الحاق منسوخ کر دیا.

دینی مدارس کے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اسلام آباد میں واقع جامعہ حفصہ ؓ کا الحاق منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم دفتر مولانا عبدالمجید نے لال مسجد کے خطیب اور جامعہ حفصہؓ کے مہتمم مولانا عبدالعزیز کے نام خط میں لکھا کہ ۔

"جامعہ حفصہ ؓ کی جانب سے الحاق کے لیے بھیجی گئی درخواست پر غور کے بعد جامعہ حفصہ ؓ کے وفاق المدارس کے ساتھ الحاق کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاق المدارس کے جامعہ حفصہ ؓ کے الحاق کی منسوخی کے ساتھ ساتھ طالبات کے داخلہ فارم اور فیس بھی واپس کر دی ہے ۔

جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کو بذریعہ خط الحاق کی منسوخی کی اطلاع دی گئی
جامعہ حفصہ ؓ کی انتظامیہ کو بذریعہ خط الحاق کی منسوخی کی اطلاع دی گئی

خیال رہے کہ وفاق المدارس نے 2007 میں بھی جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ ؓ کا الحاق ختم کر کے اس کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں الحاق بحال کر دیا گیا تھا ۔

ادھر جامعہ حفصہ ؓ کی پرنسپل ام حسان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک کمنٹ میں کہا ہے کہ

” انہیں افسوس ہے کہ طالبات کا قیمتی سال ضائع ہو گیا”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے