نواز شریف کی اولاد نے لندن میں جائیداد رہن رکھ کر 70 لاکھ پاؤنڈ قرضہ لیا ۔
ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسین نواز، حسن نواز اور بیٹی مریم صفدر نے 90 کی دیائی کے دوران لندن کے ہائیڈ پارک کے قریب 6 جائیدادیں خریدیں ۔
ان جائیدادوں میں چار کو ڈوئچے بینک کے پاس رہن رکھ کر 70 لاکھ پاؤنڈ قرضہ لیا اور چار آف شور کمپنیاں قائم کیں ۔
اخبار کے مطابق شریف فیملی ان جائیدادوں کی ملکیت کی تردید کر تی ہے ۔
جرمن اخبار پاناما نیوز کے مطابق دنیا بھر کے سیاست دانوں نے اپنی رقم لندن میں چھپا رکھی ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر کے 140 سیاست دان اور سرکاری افسران شامل ہیں ۔
روس ، چین ، برطانیہ ،عراق ، سعودی عرب ، برطانیہ کے سیاست دان بھی اس میں شامل ہیں ۔
تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان ایک عرصے سے نواز خاندان کے بارے میں یہ الزام لگا رہے ہیں کہ ” نواز فیملی نے بیرون ملک رقم چھپا رکھی ہے "
اس خبر پر رواں تبصرہ پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں
http://tajziat.com/view.php?id=58