ڈرامے کی پرفارمنس کے دوران گلے ’کٹ‘ گئے

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میوزیکل ڈرامہ ’سوینی ٹاڈ‘ کے شو کی پہلی پرفارمنس کے دوران گردن پر زخم آنے کی وجہ سے سکول کے دو لڑکوں کو ہسپتال لے جانا پڑا ہے۔

اس میوزکل میں ایک ہجام اپنے گاہکوں کے گلے کاٹ کر ان کے جسم کے ٹکڑے ایک دکان پر بیچ دیتا ہے۔

ان دو لڑکوں میں سے ایک 16 سالہ لڑکے کو کافی گہرا زخم آیا لیکن اب آکلینڈ کے ہسپتال کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

سینٹ کینٹیجرن کالج کا کہنا ہے کہ اس واقع پر اسے بہت صدمہ ہوا ہے۔

اس پرائیویٹ کالج کے سربراہ سٹیو کول نے ٹی وی این زی کو بتایا کہ ’ یہ ایک بدقسمت اور اکا دکا واقعہ ہے جس میں ایک ایسی چیز کا سہارا لیا گیا ہے جس پر ہر طرح کی ٹیپ اور سلور کا کاغذ چڑھا ہوا تھا‘۔

انھوں نے کہا کہ استرا تیز نہیں تھا اور اسے ریہرسل کے دوران کافی مرتبہ استعمال کیا گیا تھا۔

سکول نے جمعرات کے دن کے شو کو ملتوی کر دیا ہے اور امکان ہے کہ دونوں لڑکوں کو جمعرات ہی کو ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اس واقع کی تحقیق کر رہی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ اسے ایک حادثہ کے طور پر لے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے