امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ ائیر فورس بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
بیکسر کاؤنٹی پولیس کے ترجمان جیمز کیتھ کا کہنا ہےکہ جمعے کو ائیر فورس کے بنیادی ٹریننگ کے مرکز اور مشترکہ بیس سان اینٹونیو لیک لینڈ میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد اہلکار وہاں پہنچے۔
جیمز کیتھ نے اس واقعے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمرے سے دو لاشیں ملی ہیں جن میں ایک حملہ آور کی خیال کی جا رہی ہے۔
سان انٹونیو لیک لینڈ میں مشترکہ اڈہ امریکہ کا سب سے بڑا مشترکہ فوجی اڈہ ہے جہاں ایئر مینوں کو بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔