بھارت کی دس ریاستوں میں شدید خشک سالی

بھارت کی دس ریاستوں میں شدید خشک سالی کے باعث حالات سنگین ہو گئے،عوام پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،کئی علاقوں میں پانی کے ذخائر پر مسلح گارڈز تعینات ہیں،لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔

بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا،مدھیہ پرادیش،اترپردیش،بہار،اڑیسہ،کرناٹک،چھتیس گڑھ،تامل ناڈو،راجھستان،جھاڑ کھنڈ اور آسام میں شدید خشک سالی نے ڈیرے ڈال دیئے۔

متاثرہ ریاستوں کے شہری پانی کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ کئی دیہاتوں میں تو مسلح گارڈ پانی کے ذخیروں پر پہرہ دے رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں لوگ دوردراز پہاڑی علاقوں سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پانی بھرنے کیلئے اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

کئی علاقوں میں حکومت ٹینکروں کےذریعے پانی کی تقسیم کر رہی ہے،مردوں اور خواتین سمیت بچے کئی کئی گھنٹے پانی کے حصول کیلئے قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔

ہندووں کے مقدس مقام رام کھنڈ کے دریائے گوداوری کا پانی بھی خشک ہو چکا ہے،یہ دریا ایک سو انتالیس برسوں میں پہلی بار خشک ہوا ہے۔متاثرہ ریاستوں میں پانی کی کمی کے باعث اسپتالوں کے طبی عملے اور مریضوں کو بھی شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

Post navigation

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے