باکسر مینی پیکیو نے اپنا ’آخری‘ مقابلہ جیت لیا

فلپائن کے باکسر مینی پیکیو نے اپنے 21 سالہ کریئر کے ’آخری مقابلے‘ میں امریکی باکسر لاموتھی بریڈلی کو شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو لاس ویگاس میں ہوئے اس مقابلے سے قبل مینی پیکیو نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری میچ ہوگا۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینی پیکیو وزن کے مختلف درجوں کے مقابلوں میں کئی عالمی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور انھیں دنیا کا بہترین باکسر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

میچ کے بعد مینی پیکیو کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی فیملی کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ میں اس میچ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مینی پیکیو سنہ 2010 سے فلپائن کی پارلیمان کے رکن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیاسی کیریئر پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

مینی پیکیو آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی باکسر 32 سالہ ٹموتھی بریڈلی اور مینی پیکیو کے درمیان ویلٹر ویٹ کا تیسرا مقابلہ تھا اور اس کے ساتویں اور نویں راؤنڈ میں مینی پیکیو نے ٹموتھی بریڈلی کو دو بار گرا دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے