قریب المرگ پوتے سے ملاقات کے لیےپرواز معطل

مانچسٹر میں ایک مسافر طیارے کے پائلٹ نے عین وقت پر جہاز کی پرواز معطل کر دی تاکہ ایک معمر مسافر جوڑے کو ہسپتال میں مرتے ہوئے پوتے سے ملنے کا موقع مل سکے۔

یہ دونوں آسٹریلیا جا رہے تھے کہ انھیں ایک پیغام ملا کہ ان کے پوتے کی حالت خراب ہے۔

اس خبر کے آتے ہی جہاز کو واپس موڑا گیا تاکہ یہ دونوں اپنے پوتے کے مرنے سے پہلے اس سے ملاقات کر لیں۔

بریڈ فورڈ کی ٹریول ایجنٹ بیکی سٹیون کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو پیش آنے والا یہ واقعہ غیر معمولی ہے۔

بیکی سٹیون کا کہنا ہے کہ ’میں ٹریول کے کاروبار میں 25 سال ہوں اور اس طرح کے کسی واقعے کے بارے میں نہیں سنا۔‘

انھوں نے اتحاد ایئر ویز کے پائلٹ کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ انھوں نے کبھی بھی کسی ائیر لائن کے بارے میں نہیں سنا کہ وہ اپنے صارفین کی خدمات کے معاملے میں اس حد تک گئے ہوں۔

ان کا کہنا تھا: ’میں بہت خوش ہوں کہ میرے صارفین اپنے پوتے سے ملنے میں کامیاب ہو گئے‘ جو اسی رات انتقال کر گئے تھے۔

’وہ بھی شکرگزار تھے کہ عملے نے ان سے بہت تعاون کیا اور ان کا بہت خیال رکھا گیا۔‘

یہ جہاز رن وے کی جانب گامزن تھا جب کیبن کریو اور پائلٹ کو اس خبر کے بارے میں اطلاع دی گئی۔

یہ جہاز ابو ظہبی جا رہا تھا لیکن اسے واپس موڑا گیا اور مسافروں کو ان کا سامان لوٹایا گیا۔

اس جوڑے کو اتارنے کے بعد یہ پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔

اتحاد ائیر لائن کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹکٹ کو کسی اور دن استعمال کر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے