نمک کا زیادہ استعمال جان لیوا

ہم میں سے بیشتر افراد کھانے کو زیادہ ذائقہ دار بنانے کے لیے نمک کی مقدار میں اضافہ کردیتے ہیں مگر یہ عادت مختلف جان لیوا امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیق کے مطابق نمک کی روزانہ 6 گرام مقدار کا استعمال صحت کے لیے مناسب ہے تاہم اس سے زیادہ کھانا مختلف امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باہر کی غذاﺅں میں نمک کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے خاص طور پر جنک فوڈز میں تو اس کی مقدار محفوظ قرار دی گئی مقدار سے زیادہ ہوتی ہے۔

زیادہ نمک کے استعمال کے نتیجے میں بلڈ پریشر، فالج، امراض قلب، گردوں کے امراض و پتھری، موٹاپے، ہڈیوں کی کمزور، معدے کے کینسر اور پیٹ پھولنے جیسے امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ ذیابیطس کی علامات کو بھی بڑھا کر اس جان لیوا مرض کا شکار بنادیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت زیادہ نمک قبل از وقت موت کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج اور ہارٹ اٹیک جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے