ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپر ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا.

ماڈل ایان علی نے دسمبر 2015 میں اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر فیصلہ سناتے ہوئے گذشتہ ماہ 7 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نےایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا.

جس کے بعد وزارت داخلہ اور کسٹمز حکام نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایک ہفتہ قبل مذکورہ کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا.

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وزارت داخلہ اور کسٹمز حکام کی اپیلیں خارج کردیں اور ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا.

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ایان علی پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں.

لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی دوسری درخواست کا فیصلہ ماڈل کے حق میں آیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

گذشتہ دنوں کرنسی اسمگلنگ ریفرنس کے سلسلے میں سپر ماڈل ایان علی کو کسٹم کلکٹر نے 5 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالرز (تقریباََ 5کروڑ 30 لاکھ روپے) جرمانے کی سزا سنائی.

اس سے قبل اسلام آباد کی کسٹم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی عدالت نے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے