پاکستان میں تعنیات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات میں کہا کہ ایران ، پاکستان کو اپنا دوست ملک سمجھتا ہےاورپاکستان اور ایران کی سیکورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی تصور کرتے ہیں . وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سرحدی انتظامی امور پر بھی مزید تعاون کا خواہش مند ہے. انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردوں کو ناکام بنانا ہے. پرویز رشید اور ایرانی سفیر کا دونوں ممالک کے مابین میڈیا کے وفود کے تبادلوں پراتفاق ہوا ہے.