چین: تعمیراتی مشینری گرنے سے 18 افراد ہلاک

سنگاپور: چین کے جنوبی علاقے میں تعمیراتی مشین گرنے سے 18 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چائینا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں جاری تعمیراتی کام کے دوران بھاری مشینری گرنے سے حادثہ پیش آیا۔

کمپنی کے مطابق خراب موسم کے باعث تعمیراتی مشینری گر جانے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

واقعے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر شدید زخمی 18 افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ واقعے میں 15 افراد کو معمولی زخم آئے تھے جبکہ متعدد افراد حادثے میں ملبے تلے دب گئے تھے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت ریسکیو آپریشن مکمل کیا جاچکا ہے اور کمپنی نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرنے کا بھی کہہ دیا ہے’۔

چائینا کمیونیکشن کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ حادثہ ان کی پیداوار اور مالی معاملات پر بھی اثر انداز ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے