لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ہلاک

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق شیرنوالہ گیٹ کے قریب 2 منزلہ عمارت مکمل زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے 5 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات تھیں۔

پولیس اور ریسیکو ذرائع نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے افراد کو نکالے کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

مکان کے ملبے سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 سالہ عمیر، 12 سالہ نمرا، 5 سالہ شعیان اور ان کی والدہ شامل ہیں۔

مکان کے ملبے سے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے