انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے کی گئی۔

تاہم ابھی تک بورڈ نے اس رپورٹ کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار نوے کی دہائی جیسا بنانا چاہتے ہیں، جب گرین شرٹس نے عمران خان کی قیادت میں اپنا واحد ورلڈ کپ جیتا تھا۔

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان انضمام الحق ان دنوں افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے