مقبوضہ کشمیر میں چوتھے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں جنسی حملے کی شکار لڑکی کو حراست میں لینے اور پانچ شہریوں کی ہلاکت کیخلاف چوتھے روز بھی وادی میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے،سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

مقبوضہ وادی میں چوتھے روز بھی احتجاج کی فضا ہے،گزشتہ روز بھی مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے جس کیخلاف حریت رہنماوٴں کی اپیل پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے،وادی میں تعلیمی اور کاروباری مراکز بند ہیں، اور حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سری نگر،کپواڑا،ہندواڑا میں آج بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ کپواڑا اور ہندواڑا کے تمام راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں،بارہ اپریل کو بھارتی فوجی نے ایک لڑکی کے ساتھدست درازی کی جس کیخلاف پرامن احتجاج کیا گیا، مظاہرین پر فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ متاثرہ لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب لڑکی کوحراست میں لینے پر انسانی حقوق کی تنظمیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس نے طالبہ کی شناخت جاری کرکے غیرقانونی اقدام کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے