ہر خبر، مختصر، مستنداورپراثر، پاکستان اور دنیا بھرسےاہم ترین اور دلچسپ خبروں کاپہلاآن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اعلان [/pullquote]

pti

27 رکنی سیاسی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں.
چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کمیٹی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کیا گیا.
سیاسی کمیٹی پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی.
اسد عمر, ڈاکٹر عارف علوی, ڈاکٹر شیریں مزاری, سیف اللہ نیازی, شفقت محمود, سردار یار محمد رند, عمران اسماعیل, رائے عزیز اللہ, چوہدری سرور, ڈاکٹر یاسمین راشد, فضل محمود, شبلی فراز, علیم خان, میاں محمود الرشید, اعجاز چوہدری اور دیگر کمیٹی کا حصہ

[pullquote]چھوٹوگینگ کےٹھکانوں پرگن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، چارج فوج نے سنبھال لیا[/pullquote]

160415140159_rajanpur_640x360_afp_nocredit

پنجاب پولیس چھوٹو گینگ کے خلاف کئی دنوں سے کارروائیاں کر رہی ہے اور اس آپریشن میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے بعد پاکستانی فوج کے دستوں نے اسے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’گن شپ ہیلی کاپٹرز شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کر رہے ہیں اور اس وقت 24 پولیس اہلکاروں کو رہا کرانے کے حوالے سے مذاکرات نہیں کیے جا رہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’اس آپریشن میں 1,500 فوجی، 3,00 رینجز اور 1,600 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔‘
ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر پر اینٹی ایئر کرافٹ گن سے فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید فوجی کمک بھیجی جا رہی ہے اور علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی کہ چھوٹو گینگ کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں کچے کے علاقے میں فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں اور فوج نے آپریشن کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سنیچر کو پاکستان فوج کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق علاقے کا محاصر کر لیا گیا ہے اور فوج کی زیرقیادت پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی مکمل ہونے تک جس قسم کے بھی وسائل کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کیے جائیں گے.

[pullquote]’را‘ سرگرمیاں:عرب، ایشیائی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ[/pullquote]

raa

دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات عرب اور آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) ممالک کے سفیروں کو ’را‘ کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں، فنڈنگ اور تخریب کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو ’را‘ کے گرفتار حضر سروس افسر کلبھوشن یادیو اور اس کے پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں کے اعترافی بیان پر بھی بریفنگ دی گئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور کشمیر تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
عرب اور آسیان ممالک کے سفیروں کو بلوچستان میں تخریب کاری کے لیے ’را‘ کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کیے جانے کے حوالے سے بتایا گیا۔

[pullquote]پانامہ لیکس:تحریک انصاف کےسیاسی جماعتوں سےرابطے جاری[/pullquote]

aftab-vs-qureeshei

اسلام آباد:حکومت کو پانامہ لیکس پر ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ رائے ونڈ میں دھرنے کی دھمکی کے بعد حکومت بھی تحریک انصاف کو بریک لگانے کیلئے متحرک ہو گئی، سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاوٴ اور علامہ ناصر عباس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آفتاب شیرپاوٴ اور علامہ ناصر عباس نے پانامہ لیکس پر تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کی۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
حکومت بھی تحریک انصاف کو بریک لگانے کیلئے متحرک ہوگئی، مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، حکومتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں سربراہ بی این پی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
حکومتی ٹیم مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی ، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطہ کرے گی۔

[pullquote]جامعہ کراچی میں رینجرزکاچھاپہ،5 ملازمین زیرِحراست[/pullquote]

5711f9b29201e

کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والی تقریبِ تقسیم اسناد کی ریہرسل کے دوران رینجرز نے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کر جامعہ کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے غیر تدریسی عملے کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) اوراس کی طلبہ تنظیم آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) سے ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد میں اکاونٹس افسر زوہیب، اکاؤنٹنٹ ریحان، آڈٹ افسر نوید صدیقی اور جونیئر اکاؤنٹس کلرک ذیشان امین شامل ہیں۔
یہ تمام افراد چھاپے کے دوران ایک ہی عمارت میں موجود تھے۔
صبح ساڑھے گیارہ بجے رینجرز کے نقاب پوش اہلکاروں نے ایڈمن بلاک کی دونوں عمارتوں ایک گھنٹے تک محاصرہ جاری رکھا بعد ازاں ان افراد کی گرفتاری کے بعد واپس لوٹ گئے۔

[pullquote]سوات یونیورسٹی:’طلبا و طالبات کے میل جول پر پابندی'[/pullquote]

5711e10d48ecd

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع یونیورسٹی آف سوات میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے احاطے بلکہ کیمپس کے باہر بھی اکٹھے گھومنے پھرنے سے روک دیا گیا۔
یہ پیش رفت اُس وقت ہوئی جب 14 اپریل 2016 کو یونیورسٹی کے چیف پراکٹر حضرت بلال کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ اگر طلبا و طالبات مخالف جنس کے ساتھ گھومتے پھرتے دکھائی دیئے تو انھیں سزا دی جائے گی.
نوٹیفیکیشن کے مطابق ‘یونیورسٹی کے تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لڑکے اور لڑکیوں کو کیمپس کے اندر یا باہر ایک ساتھ بیٹھنے یا گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہے.’
مزید کہا گیا ہے کہ ‘اگر طالب علم (لڑکا اور لڑکی) ایک ساتھ بیٹھے یا چلتے پھرتے دکھائی دیئے تو انھیں 50 روپے سے 500 روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے گی.’
نوٹیفکیشن کے مطابق تادیبی طریقہ کار کے تحت طلبہ اور اساتذہ کا ایک ‘ہنگامی اجلاس’ بھی بلایا جائے گا.
بعدازاں نوٹیفکیشن جاری کرنے پر یونیورسٹی آف سوات نےچیف پراکٹر حضرت بلال کو معطل کردیا۔
یونیورسٹی ترجمان آفتاب کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر کے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا، جس کے باعث چیف پراکٹر حضرت بلال کو معطل کردیا گیا.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صنفی امتیاز کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن اب واپس لے لیا گیا ہے.

[pullquote]طیارہ دبئی پرواز کر گیا، ماڈل ایان علی نہ جا سکیں[/pullquote]

Ayan Ali

ماڈل ایان علی کی کہتی ہیں کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے ایک ہی دن میں نکال دیا لیکن عدالتی حکم کے با جود میرا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا،
ایان علی نے کہا کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے. انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، پہلے بھی جیتی ہوں اب بھی سرخرو ہوں گی. انہوں نے کہا کہ میرے مالی نقصان کی ذمہ دار وزارت داخلہ کے حکام ہیں. انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تیار کرا لی ہے جو کل دائر کراوں گی.

[pullquote]33فیصد خواتین جج لگانے کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع[/pullquote]

اسلام آباد( خبر نگار خصو صی )سابق وفاقی وزیر قانون سینٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے سپر یم کورٹ میں 33فیصد خواتین جج لگانے کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا د یا ہے، بل میں کہا گیا ہے کہ ججز تعیناتی طریقہ کار میں تبدیلی کر کے چاروں صوبوں سے خوا تین کو جج لگایاجائے.

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]جاپان میں ایک بارپھرشدید زلزلہ،19 افراد ہلاک[/pullquote]japan-earth

ٹوکیو:جاپان میں دو روز کے دوران دوسری بار شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہو گئے،جمعرات سے اب تک ہلاکتوں کی تعداداٹھائیس ہو گئی ہے۔
جاپان کے جنوبی جزیرہ کیوشو میں آج صبح پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی،حکام کے مطابق آج آنے والے زلزلے کے نتیجے میں چار سو سے زائدافراد زخمی ہوئیاور متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
جاپان کے کماموٹو شہر اور کیوشو جزیرہ میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہری شدید خوفزدہ ہیں اور گھروں میں واپسی سے ڈر رہے ہیں،زلزلے سے متاثرہ ایک گاوٴں کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ جمعرات کے روز آنے والے زلزلے سے اب تک چار ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

[pullquote]شام میں مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار[/pullquote]

sham-muzakarat

شام:اقوام متحدہ کی نگرانی میں شام کے بحران کے حل کیلئے امن مذاکرات میں فریقین کے درمیان اختلافات برقرار ہیں، حزب اختلاف کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد فوجی حل چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا،حزب اختلاف کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد شام کے تنازعے کا فوجی حل چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری شام کا سیاسی حل دیکھنا چاہتی ہے۔
رہنماوٴں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے دوران شام کے شہر حلب میں حکومتی فورسز کی کارروائی سے تیس ہزار شہری اپنے آبائی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں،دوسری جانب حکومت وفد نے مذاکرات کے حوالے سے دستاویزمیں ترمیم پیش کردی ہیں۔

[pullquote]مقبوضہ کشمیر میں چوتھے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری[/pullquote]

kashm-strikeas1

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں جنسی حملے کی شکار لڑکی کو حراست میں لینے اور پانچ شہریوں کی ہلاکت کیخلاف چوتھے روز بھی وادی میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے،سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔
مقبوضہ وادی میں چوتھے روز بھی احتجاج کی فضا ہے،گزشتہ روز بھی مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے جس کیخلاف حریت رہنماوٴں کی اپیل پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے،وادی میں تعلیمی اور کاروباری مراکز بند ہیں، اور حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سری نگر،کپواڑا،ہندواڑا میں آج بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ کپواڑا اور ہندواڑا کے تمام راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں،بارہ اپریل کو بھارتی فوجی نے ایک لڑکی کے ساتھدست درازی کی جس کیخلاف پرامن احتجاج کیا گیا، مظاہرین پر فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ متاثرہ لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

[pullquote]جھارکھنڈ میں فرقہ وارانہ تشدد، کئی علاقوں میں حالات کشیدہ[/pullquote]

160416043007_jahrkhand_communal_violence_624x351_nirajsinha_nocredit

انڈین ریاست جھارکھنڈ میں رام نومي (بھگوان رام کی پیدائش) کے جلوس کے دوران ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع ہزاری باغ کے کیرے ڈاری تھانے کے علاقے کے پانڈو میں ایک شخص ہلاک ہوگيا ہے۔
سب سے زیاہ خراب صورت حال بوکارو کی ہے جہاں جھڑپوں میں پولیس کے ڈپٹی کمشنر سمیت درجن بھر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چترا نامی علاقے میں بھی ماحول بگاڑنے کی کوشش ہورہی ہیں جسے پولیس قابو میں کرنے میں مصروف ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔
کیے گئے ہیں۔

[pullquote] جنوبی کوریائی مسافربردار فیری کی غرقابی کے دو برس مکمل[/pullquote]

جنوبی کوریا میں دو برس قبل مسافر بردار فیری سیوول کے ڈوبنے اور اُس میں 304 افراد کے ہلاک ہو جانے کی برسی منائی جا رہی ہے۔ ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اَنسن شہر کے ایک سیکنڈری اسکول کے طلباء تھے۔ سمندری جہاز کے ڈوبنے کے مقام کے قریبی ساحلی جزیرے جِنڈو پر سوگوار افراد نے جمع ہو کر ہلاک ہو جانے والوں کی یاد میں پھول رکھے اور دعائی تقریبات میں شرکت کی۔ جنڈو پر جمع سینکڑوں افراد نے کورین روایت کے مطابق ہزاروں زرد رنگ کے غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔ جنڈو ہی میں قریب ڈھائی ہزار افراد ایک دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ دارالحکومت سیئول اور اَنسن شہروں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔

[pullquote] یمن تنازعے کی امن بات چیت پرسوں پیر کو شروع ہوں گی[/pullquote]

اقوام متحدہ کی ثالثی میں جزیرہ نما عرب کے ملک یمن میں پیدا شدہ مسلح تنازعے کے خاتمے اور پرامن سیاسی حل کے لیے امن مذاکرت پرسوں پیر کے روز سے خلیجی ریاست کویت میں شروع ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب یمن میں متحارب گروپوں کے درمیان کمزور فائربندی کا سلسلہ تمام تر خلاف ورزیوں کے باوجود جاری ہے۔ امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ تیرہ ماہ پرانے تنازعے کا حل کسی بھی طرح تلاش کیا جا سکے۔ اِس سے قبل مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی تمام تر کوششیں ناکامی سے ہمکنار ہو چکی ہیں۔

[pullquote] یورپی یونین کی وزارت خارجہ کے شعبے کی سربراہ کا ایرانی دورہ[/pullquote]

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈیریکا موگرینی ایران پہنچ رہی ہیں۔ اپنے اِس دورے کے دوران وہ ایرانی حکام کے ساتھ یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے فروغ اور تعلقات کو مضبوط ت بنانے کے لیے اہم اقدامات پر بات چیت کریں گی۔ موگرینی کے ہمراہ یورپی یونین کے انڈسٹری، ٹرانسپورٹ، انرجی، ریسرچ، سائنس، تعلیم، کلچر اور انسانی امداد کے شعبوں کے کمشنرز پر مشتمل وفد بھی ایران میں مذاکرات میں شامل ہوگا۔ وہ تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ دیگر ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی مختلف میٹنگز میں شریک ہوں گی۔ موگرینی یورپی یونین کو پیر کے روز اپنے ایرانی دورے پر بریفنگ دیں گی۔

[pullquote]رافیل جنگی طیاروں کی ڈیل طے ہونے والی ہے: بھارتی حکام[/pullquote]

فرانس اور بھارت کے حکام جدید فرانسیسی جنگی طیارے رافیل کی ڈیل کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اِس ڈیل کے تحت چھتیس رافیل جنگی جہاز حاصل کر سکے گا۔ رواں برس فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے بھارتی دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کے اہلکار اِس اہم اسٹریٹیجیک ڈیل کو مکمل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اِس ڈیل کی مالیت نو بلین ڈالر ہے۔ بھارت فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی دساؤ کے 126رافیل جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھی لیکن بعض تکنیکی اور دوسری وجوہات کے باعث یہ تعداد اب 36 تک محدود کر دی گئی ہے۔

[pullquote] فلپائنی مسلمان عسکریت پسندوں نے چار انڈونیشی افراد کو اغوا کر لیا[/pullquote]

جنوبی فلپائن کے سرگرم مسلمان عسکریت پسندوں نے ایک بحری جہاز کے عملے کے چار انڈونیشی باشندوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ فلپائن کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سات مسلح افراد نے ملائیشین سرحد کے قریب سے اِن افراد کو مغوی بنایا ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کس مسلح گروپ نے اغوا کی یہ واردات کی ہے لیکن اِس سمندری علاقے میں ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسند متحرک اور فعال ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اب تک ایک ماہ کے دوران رونما ہونے والی اغوا کی تین وارداتوں میں دس انڈونیشی اور چار ملائیشیائی باشندوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

[pullquote] یوروگوئے میں ٹورنیڈو کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک[/pullquote]

جنوبی امریکی ملک یوروگوئے کے شمال مغربی علاقے میں کل جمعے کی شام ایک زوردار طوفانِ گردوباراں کی زد میں آ کر کم از کم چار افراد ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹورنیڈو کی لپیٹ میں یوروگوئے کا شمال مغربی شہر ڈولوریس آیا۔ اِس طوفان کے ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر کی رفتار کے جھکڑ تھے۔ پولیس اور امدادی اہلکار لاپتہ ہو جانے والے ایک درجن افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔ یوروگوئے کے صدر تبارے وازکوئز نے ڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]وقار، انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کے حامی[/pullquote]

waqar younus

عظیم فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ(پی سی بی) کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ےجا جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کردیا گیا تھا۔
حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورد نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے سابق عظیم بلے باز انضمام الحق سے رابطہ کیا ہے جسے وقار یونس نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں سے ایک تھی۔
جمعے کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار نے انضمام کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ انضمام چیف سلیکٹر کے عہدے پر آ رہے ہیں جو ایک اچھی خبر ہے۔ مجھے خوشی ہے پی سی بی نے 2015 ورلڈ کپ کے بعد میری جانب سے دی گئی تجاویز کو سننا شروع کردیا ہے۔

[pullquote]انضمام کو چیف سلیکٹر بنانے میں وزیراعظم ہاؤس کا کردار؟[/pullquote]

Inzamam-ul-Haq-131

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق کو نیا قومی چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس پر سابق کھلاڑیوں اور اس عہدے کے مضبوط امیدواروں اقبال قاسم، محسن حسن خان اور راشد لطیف نے تعجب کا اظہار کیا ہے۔
انضمام الحق، جو فی الوقت افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلد ہی حکام سے مل کر اپنے کوچنگ کانٹریکٹ کو منسوخ کروائیں گے اور پی سی بی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
امید یہ ہے کہ وہ فیصل آباد میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ کے آغاز سے پہلے ہی پی سی بی کا حصہ بن جائیں گے۔
انضمام کی بطور چیف سلیکٹر تعیناتی کے یک دم فیصلے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
جلد بازی میں انضمام کی ملاقات پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کے ساتھ کروائی گئی جس میں پی سی بی نے یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ انضمام کو سلیکٹرز کے چیئرمین کی حیثیت سے مکمل اختیارات دیئے جائیں گے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق جلد ہی سلیکشن کمیٹی کے لیے ارکان کا انتخاب کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی کے سرپرستِ اعلیٰ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سختی سے ہدایات کی گئی تھی کہ ان کی منظوری کے بغیر تقرریاں نہ کی جائیں، پھر انضمام الحق کا نام وزیراعظم ہاؤس سے آیا جس نے اس عہدے کے لیے باقی امیدواروں کی دوڑ کو بے اثر کر دیا۔

[pullquote]افغانستان کرکٹ بورڈانضمام کواجازت دینے کیلیے تیار[/pullquote]

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سربراہ شفیق استنکزئی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے انضمام الحق کے مستقبل کے حوالے سے تمام خدشات کو دور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کو ان کی ضرورت ہوئی تو بورڈ اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]پاکستانی فلم مالک ریلیز کر دی گئی[/pullquote]

Maalik_film - Copy

پاکستانی فلم مالک ملک بھر میں ۸ اپریل کو ریلیز کر دی گئی۔
ریلیز سے قبل کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں فلم کے پریمئر بھی منعقد کیے گئے جن میں شوبزنس اورر میڈیا کے علاوہ سماجی شخصیات کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
فلم کی ٹیگ لائن ہے ’میں پاکستان کا شہری، پاکستان کا مالک ہوں.س سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کے ہر شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کی زمہ داری خود پر محسوس کرے، اور ملک کا حق ادا کرے۔
فلم کے ہدایت کار عاشر عظیم نوے کی دہائی میں سپر ہٹ ڈرامہ سیریز دھواں سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ منطر پر آئے ہیں۔
اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اور رائٹر اور اہم کرادر عاشر عظیم ہی ہیں۔ اس فلم کے بارے میں عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد تمام دیکھنے والوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے اپنی زمین اور اس پر رہنے والوں کی حفاظت کا ذمہ لیں۔‘
’مجھے امید ہے کہ لوگ ہماری کوششوں کو سراہیں گے۔‘

[pullquote]فلم فین کی شہرت کا چل گیا فین[/pullquote]

fan5000000000

ممبئی:دوہزار سولہ کی سب سے بڑی مانی جانے والی فلم فین کل ریلیز ہو چکی ہے،ریلیز سے پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ فلم شاہ رخ کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی، کیونکہ انہوں نے فلم میں منفرد اداکاری کرتے ہوئے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے۔
شاہ رخ نے فلم میں ڈبل کردار ادا کیا ہے جس میں ایک کردار انہوں نے اپنے ہی جیسے دکھنے والے مداح کا کیا ہے جبکہ دوسرے کردار میں وہ سپر اسٹار آریان کھنا بنے ہوئے ہیں۔
طویل انتظار کے بعد فلم کل ریلیز ہو چکی ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے سینما پہنچی ،فلم دیکھ کر ان کا ردعمل کیا تھا،فلم اچھی تھی یا اوسط درجے کی ؟کہانی کیسی تھی؟یہ سب ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
فلم دیکھنے کے بعد شاہ رخ کے مداحوں کا ردعمل ملا جلا تھا ،کسی کو کہا نی بہت پسند آئی اور کسی کو خاص اچھی نہیں لگی۔
لوگوں سے جب یہ پو چھا گیا کہ آپ کو شاہ رخ آریا ن کھنا کے روپ میں زیادہ پسند آئے یا کم عمر مداح کے روپ میں؟اس سوال کے جواب میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ سپر اسٹار کو تو ہم سب جانتے ہیں ہمیں شاہ رخ گورو کے روپ میں زیادہ پسند آئے کیونکہ اس کردار میں شاہ رخ کی اداکاری بہترین تھی۔
کہانی کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ کہانی پر ہدایتکار نے زیادہ محنت نہیں کی جبکہ فلم میں گانوں کی کم تعداد کے باعث زیادہ مزہ نہیں آیا۔
اگر بات کریں فلم کے بزنس کی تو فلمی پنڈتوں کے مطابق شاہ رخ کی فین نے ایک دن میں پچیس سے تیس کروڑ روپے کمائے ہیں ،جبکہ سینما مالکان کے مطابق فلم ایک دن میں بتیس کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے