وزیر داخلہ نےپی ٹی آئی جلسے کےلئےگرین سگنل دے دیا، پر امن منتشر ہونے کی گارنٹی لینے کی ہدایت

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے 24 تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کرے، جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

جن امور پر پی ٹی آئی قیادت سے گفت و شنید ہونی ہے ان میں سر فہرست اس بات کی گارنٹی ہو کہ مقررہ وقت کے بعد تمام شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔

اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جلسے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے روز مرہ کے معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے