بولی وڈ بھی حنا ربانی کھر سے متاثر؟

پاکستان کی سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے سیاست کی دنیا میں تو اپنا نام بنایا ہی ہے، لیکن شاید یہ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ بولی وڈ میں بھی ان سے متاثر ہوکر ایک کردار تخیلق کیا جائے گا.

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کی آنے والی تھرل فلم ‘ارادہ’ میں دیویہ دتہ ایک ہندوستانی سیاستدان رامندیپ کے کردار میں نظر آئیں گی، جس کا اسٹائل اور طور اطوار بالکل حنا ربانی کھر جیسے ہیں.

اس فلم میں دیویہ دتہ کے علاوہ نصیر الدن شاہ اور ارشد وارثی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے.

2011 سے 2013 کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والی حنا ربانی کھر، فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے بھی خاصی مشہور تھیں.

حنا ربانی کو 2011 میں دورہ ہندوستان کے دوران کافی سراہا گیا، جب انہوں نے دہلی ہوائی اڈّے پر قدم رکھا تو سب کی نظریں ان پر مرکوز ہوگئی تھیں۔ موسم کے لحاظ سے زیب تن کیے ہوئے اُن کے نیلے رنگ کے لباس، ہیئر اسٹائل، سن گلاس اور ہینڈ بیگ انڈین میڈیا میں خوب سرخیوں کی زینت بنے اور انھیں ‘ماڈل جیسی وزیر’ بھی قرار دیا گیا۔

اپنے کردار کی حنا ربانی کھر سے مماثلت کے حوالے سے دیویہ دتہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ قصداً نہیں تھا، کردار بہت جاذب نظر ہے اور بالکل ویسا ہی معلوم ہوتا ہے، جس طرح حنا ربانی کھر نظر آتی ہیں. جب میں اس گیٹ اَپ میں سیٹ پر آئی تو بہت سے لوگوں نے بتایا کہ میں حنا ربانی کی جیسی لگ رہی ہوں اور چونکہ تاثرات کافی مثبت تھے لہذا ہم نے یہ گیٹ اَپ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا.’

انھوں نے مزید بتایا کہ رامندیپ عزم و ہمت والی ایک پنجابی خاتون ہیں، مجھے اس کے لیے زیادہ تیاری نہیں کرنی پڑی کیونکہ ڈائریکٹر اپرنا سنگھ اور نشانت تری پیتھی جانتے تھے کہ انھیں کیا کرنا ہے اور میں نے صرف ان کے وژن کو فالو کیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے