‘ڈانس ایسے کرو،جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا’

‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران یہ سیکھا کہ ‘ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا، ماہرہ خان—۔

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کام کے دوران انھوں نے بہت سی چیزیں سیکھیں، جن میں سے ایک ڈانس بھی ہے۔

این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران یہ سیکھا کہ ‘ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا’۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ کا کہنا تھا، ‘حال ہی میں، میں نے 2 فلموں (بن روئے اور ہو من جہاں) میں ڈانس کیا، لیکن فلم ‘ہو من جہاں’ میں ڈانس (ہندوستان) سے واپس آکر کیا، لہذا آپ کو پہلی فلم ‘بن روئے’ اور ‘ہو من جہاں’ کے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا’۔

ان کا مزید کہنا تھا، ‘ہو من جہاں کا گانا ‘شکر ونڈاں رے’ بہت زیادہ مقبول ہوا اور آپ کو (میرے ڈانس میں) بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ میں نے ‘کھُل کر’ ڈانس کیا اور اس کا کریڈٹ ہندوستان میں میرے کوریوگرافرز، ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کو جاتا ہے، جو مجھے بتاتے رہتے تھے کہ بس (ڈانس) کرو، بھول جاؤ کہ کون دیکھ رہا ہے۔’

[pullquote] ‘رئیس’ کا کردار ماہرہ کو کیسے ملا؟
[/pullquote]

ماہرہ نے بتایا کہ تھیٹر یا ڈرامہ کے مقابلے میں فلم میں ہمیں اپنی پوری باڈی لینگویج کے ذریعے اظہار کرنا پڑتا ہے۔ ‘حتیٰ کہ میرے ڈائریکٹر عاصم (رضا) نے مجھے کہا، کُھل کے ناچو۔’

انھوں نے اعتراف کیا کہ ‘یہ وہ چھوٹی چھوٹی یا بڑی بڑی چیزیں تھیں جو انھوں نے ہندوستان میں شوٹنگ کے دوران سیکھیں’۔

ماہرہ نے ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران کچھ گجراتی الفاظ بھی سیکھے، ان کا کہنا تھا، ‘میں نے فلم میں زیادہ گجراتی نہیں بولی، لیکن ایک لفظ جو انھیں یاد رہ گیا وہ ‘ڈفور’ ہے جس کے معنی ہیں ‘بے وقوف’۔

[pullquote]شاہ رخ ماہرہ خان کی صلاحیتوں سے متاثر
[/pullquote]

راہل ڈھولکیا کی ہدایت میں بنی فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ہمراہ نوازالدین صدیقی پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ نے ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

’رئیس‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے