پٹھان کوٹ حملہ: ہندوستانی ٹیم چکرا کر رہ گئی

نئی دہلی: پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کرنے والی ہندوستان کی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسے یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ جس ایئربیس کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہونی چاہیے تھی، وہاں مسلح افراد باآسانی داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

پینل رپورٹ کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری انسداد دہشت گردی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں سنجیدہ خامیاں ہیں، جبکہ ایئربیس کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی بھی ناقص تھی۔

[pullquote] پٹھان کوٹ حملہ:تحقیقات کرنیوالا مسلمان افسر قتل
[/pullquote]

پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت سنجیدہ ہوتی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنا کام صحیح طریقے سے انجام دے رہی ہوتیں تو صورتحال مختلف ہوتی۔

پارلیمانی کمیٹی نے تحقیقات کے دوران پٹھان کوٹ ایئربیس کا بھی دورہ کیا اور سوال اٹھایا کہ مبینہ طور پر پاکستان سے آنے والے دہشت گرد، دہشت گردی الرٹ کے باوجود کیسے ایئربیس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

[pullquote]پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج
[/pullquote]

رپورٹ میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے منسلک سرحدی علاقوں کو گشت بڑھانے، باڑ لگانے اور دیگر اقدامات کے ذریعے موثر طریقے سے سیل کرنے کی جانب توجہ دے۔

رواں سال 2 جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7 ہندوستانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے